ن لیگ پراپیگنڈہ سے عوام کو گمراہ  نہیں کر سکتی، مسرت جمشید چیمہ

  ن لیگ پراپیگنڈہ سے عوام کو گمراہ  نہیں کر سکتی، مسرت جمشید چیمہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے صوبے اور عوام کی ترقی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات مسلم لیگ (ن) کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں،وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی واضح ہدایات ہیں کہ سرکاری اور پولیس افسران کی وابستگی صرف اپنے کام سے ہونی چاہیے اس لئے مسلم لیگ(ن) پراپیگنڈے کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی، لاہور سیالکوٹ موٹر وے واقعہ کے ملزمان کو انجام تک پہنچانے کیلئے پراسیکیوشن میں کوئی سقم نہیں رہنے دیا جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ خان اصل میں اپنی قیادت کی کرپشن کا دفاع کرتے کرتے ہوئے حواس باختہ ہوچکے ہیں اور انہیں سمجھ ہی نہیں آتی وہ کیا بات کر رہے ہیں۔ ماضی میں سرکاری اور پولیس افسران کی ضرور سیاسی وابستگیاں تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہے اس لئے پراپیگنڈہ لیگ سرکاری افسران کے حوالے سے گمراہ کن پراپیگنڈے سے باز رہے۔

 مسرت جمشید چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -