پاکستان ریلوے کا ٹرینوں کے  کرایوں میں کمی کا اعلان 

  پاکستان ریلوے کا ٹرینوں کے  کرایوں میں کمی کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان ریلوے نے 21ستمبر سے تمام ٹرینوں کے اے سی بزنس کلاس کے کرایوں میں 10فیصد اوراے سی سٹینڈرڈ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا فیصلہ کیاہے۔ پیر سے تمام ٹرینوں کے ساتھ ڈائنگ کاریں لگا رہے ہیں جوکہ کرونا خدشات کے باعث معطل کی گئیں تھیں۔ ان فیصلوں کا اعلان وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے مزید متحرک، فعال اور آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے اپنی کارگو سروس کو بہتر کرنے جارہا ہے جس کے تحت سامان اب صرف ریلوے اسٹیشن پر ہی بک نہیں ہوگا۔ایم ایل ون کا شدت سے انتظار ہے 20 ستمبر تک ایم ایل ون کا ٹینڈر ہوجائے گا ایک سے دوروز تک ایم ایل ون کی پبلسٹی بھی شروع ہوجائے گی کیونکہ ایم ایل ون وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کا گیم چینچرثابت ہوگا۔ 
ریلوے کرایے

مزید :

صفحہ آخر -