پولیس نظام میں بہتر ی لانے کیلئے حکومت کو اپنا طرز عمل درست کرنا ہوگا

  پولیس نظام میں بہتر ی لانے کیلئے حکومت کو اپنا طرز عمل درست کرنا ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد نوید چودھری نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا وہ حکومت میں آکر پولیس کو سیاست سے پاک، تھانہ کلچر تبدیل کریں گے اور اصلاحات بھی لیکر آئیں گے مگر سب نے دیکھا کس طرح گزشتہ دنوں سی سی پی او لاہور کو تعینات کیا گیا، جس پر اس وقت کے آئی جی کو کام کرنے سے انکار کرنا پڑاکہ ان سے اس ایشو پر مشاورت نہیں کی گئی، اس کے باوجود حکومت نے ان کو لگایا ایسا کرنا حکومت کی طرف سے نہ صرف پولیس نظام میں مداخلت ہے بلکہ سیاست کرنا بھی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا اگر یہ کہا جائے کہ پی ٹی آئی نے پولیس نظام کو پہلے سے بھی زیادہ سیاست زدہ کردیا ہے تو یہ بھی بے جا نہ ہو گا پولیس نظام میں بہتر ی لانے کیلئے حکومت کو اپنے طرز عمل میں بہتری لانی ہوگی۔
 نوید چودھری

مزید :

صفحہ آخر -