عمران خان نے نظا م میں بہتری کا دعویٰ کیا لیکن کوئی عملی اقدام نہیں ہوا

   عمران خان نے نظا م میں بہتری کا دعویٰ کیا لیکن کوئی عملی اقدام نہیں ہوا

  

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ الیکشن مہم میں عمران خان نے ملک میں بڑے بڑے دعوے کئے تھے،جن میں ایک دعویٰ پولیس نظام میں بھی بہتری لانے تھا، مگر حکومت میں دو سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود بھی انہوں نے پولیس نظام میں بہتری لانے کیلئے کوئی بھی عملی اقدام نہیں کیا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا حکومت نے ابھی تک پارلیمنٹ سطح پر پولیس نظام میں بہتری لانے کیلئے کوئی بھی عملی اقدام نہیں کیا۔ حکومت اپنا بل یا ڈرافٹ اس حوالے سے تیار کرے کر کے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کرے ہم بھی اس میں اپنی ان پٹ دیں گے،ہم بھی چاہتے ہیں پولیس نظام میں وقت کیساتھ بہتری لائی جائے۔

حافظ حسین

مزید :

صفحہ آخر -