پولیس نظام میں بہتری کیلئے حکومت آگے آئے اپوزیشن مایوس نہیں کریگی

  پولیس نظام میں بہتری کیلئے حکومت آگے آئے اپوزیشن مایوس نہیں کریگی

  

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے اگر دیکھا جائے توان دو سالوں میں پی ٹی آئی کی حکومت نے محض زبانی جمع خرچ سے ہی کام چلانے کی کوشش کی، اگر حکومت پولیس نظام میں بہتری لانے کے حوالے سے کوئی قانون سازی کرنا چاہتی ہے تو حکومت اس سلسلے میں سٹیپ لے اس کو کس نے روک رکھا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا ہر کوئی چاہتا ہے پولیس نظام میں وقت کیساتھ ساتھ بہتری لائی جائے اور یہ کام حکومت وقت کا ہوتا ہے،اگر موجودہ پولیس نظام میں کوئی کمی یا خرابی ہے تو پارلیمنٹ اس حوالے سے نئی قانون سازی اور نئی ترامیم بھی لا سکتی ہے، حکومت کو سنجیدہ ہونا پڑے گا اور ایک قدم آگے چلنا ہوگا پھر ہی اپوزیشن اس حوالے سے ایکٹو ہو گی۔

ایم زبیر

مزید :

صفحہ آخر -