اپنے اور پرائے کیلئے ایک قانون تک نظام میں تبدیلی ایک خواب رہے گی 

  اپنے اور پرائے کیلئے ایک قانون تک نظام میں تبدیلی ایک خواب رہے گی 

  

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے کہا ہے جب تک حکمران اپنی نیت کو ٹھیک نہیں کریں گے تب تک پولیس نظام میں کوئی بہتری نہیں آئے گی جب حکمران پولیس سے اپنے لوگوں کیلئے کچھ اور مخالفین کیلئے قانون سے ماورا کام لیں گے تو پولیس نظام ٹھیک نہیں ہو گا جب تک اپنے اور پرائے پر بھی قانون کوایک طرح سے لاگو نہیں کریں گے تب تک نظام میں تبدیلی ایک خواب ہے۔ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کچھ تبدیلیاں بھی ضروری ہیں جیسا کہ پہلے ڈی این اے اور کیمرہ وغیرہ کی شہادت نہیں ہوتی تھی مگر اب یہ ایک اہم شواہد بن چکے ہیں لہٰذا ان کو پولیس قوانین میں لانے کی ضرورت ہے اور بلا تمیز قانون پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے،ایسا کرنے سے ہی بہتر رزلٹ حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

فریدپراچہ

مزید :

صفحہ آخر -