سندھ کے تعلیمی اداروں میں رواں سال موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی

  سندھ کے تعلیمی اداروں میں رواں سال موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی

  

 کراچی(آئی این پی) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی  نے کہا ہے کہ سندھ میں رواں تعلیمی سال موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔ سعید غنی نے کہا کہ کورونا وائرس کیسز میں کمی کے بعدکراچی سمیت صوبے بھر میں اسکولز کھولنے فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے حکمت عملی بنالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو اسکولز آن لائن تعلیم دینا چاہتے ہیں وہ جاری رکھ سکتے ہیں، اسکولوں میں بچوں کو نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ اسکول انتظامیہ پر چھوڑ دیا ہے۔  سعید غنی کا کہنا تھاکہ تعلیم صوبائی معاملہ ہے وفاق نصاب تعلیم صوبوں پر لاگو نہیں کرسکتا۔

موسم سرما 

مزید :

صفحہ آخر -