ایس ای سی پی کا آفیشل ریکارڈ  مکمل طور پر محفوظ ہے، ترجمان 

  ایس ای سی پی کا آفیشل ریکارڈ  مکمل طور پر محفوظ ہے، ترجمان 

  

اسلام آباد(آئی این پی)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی)نے ریکارڈ کی ترمیم اور چھیڑ چھاڑ کے حوالے سے عائد ہونے والے الزامات کی سختی سے تردید کردی۔ایس ای سی پی کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی ویب سائٹ پر ڈیٹا کی تبدیلی کے حوالے سے بے بنیاد الزامات عائد کیے جارہے ہیں جس کی ہم سختی سے تردید کرتے ہیں۔ترجمان کے مطابق ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر موادکی تبدیلی کے دعوے من گھڑت ہیں،کمیشن کی ویب سائٹ پر محدود نوعیت کی معلومات جاری کی جاتی ہے۔ایس ای سی پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کمیشن کا آفیشل ریکارڈ مکمل طور پر محفوظ ہے،کمپنیوں کی معلومات ملک بھر میں قائم زونل دفاتر میں درخواست دیکرحاصل کی جاسکتی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ  ایس ای سی پی تصدیق کرتا ہے ہمارا تمام ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ ہے۔

ایس ای سی پی 

مزید :

صفحہ آخر -