چوہدری نثار کی اپنے نام سے منسوب جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کی تردید

چوہدری نثار کی اپنے نام سے منسوب جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے نام سے منسوب جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا سوشل میڈیا پر کسی قسم کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے،کسی نے میرے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا کر میرے نام سے ٹویٹس کیں۔ہفتہ کو چوہدری نثار علی خان کے ترجمان ساجد شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چوہدری نثار علی خان کا کوئی ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں ہے، ان کے نام پر منسوب کسی نے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ بنا رکھا ہے،جس کے بارے میں ایف آئی اے  سائبر کرائم ونگ کو آگاہ کر رکھا  ہے اور کہا ہے کہ اس کیخلاف  جلد کاروائی  کریں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے جب بھی کوئی بیان دینا ہوتا ہے تو وہ خود یا ترجمان کے ذریعے وہ عوام کو آگاہ کرتے ہیں۔ 
چوہدری نثار

مزید :

صفحہ آخر -