وزیراطلاعات سے ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد آصف باجوہ کی ملاقات 

وزیراطلاعات سے ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد آصف باجوہ کی ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد آصف باجوہ سے ملاقات کی جس میں قومی کھیل ہاکی میں بہتری کیسے لائی جائے کے موضوع پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر شبلی فراز نے کہاکہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے ہاکی ٹیم پاکستان کو بلندیوں کی طرف لے کر گئی ہے، کھیل کے زوال پذیر ہونے کے باجود بھی پاکستانی عوام کی دلچسپی برقرار ہے، اور جلد ہی ہاکی کا کھویا ہوا مقام بھی واپس آجائے گا، ہاکی کی رفتہ کو بحال کرنے کیلئے اپنی پوری کوششیں کرے گی، قوم میں ہاکی کو مقبول بنانے کیلئے سکول سطح سے ہاکی کو فروغ دینے کا پلان مرتب کر رہے ہیں، قومی کھیل کی بہتری کیلئے پاکستانی عوام اور کمرشل کمپنیز کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد آصف باجوہ نے کہا کہ وزیر اطلاعات کی جانب سے ہاکی کی بہتری کیئے آواز اٹھانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ امید ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ہاکی میں کھویا ہوا مقام واپس لانے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔ ہاکی کے سنہری دور کو واپس لانے کیلئے ہم سب کو محنت کرنا ہوگی، کھیل کی بہتری کیلئے سینئر کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان بھی قومی کھیل کی بہتری کیلئے سنجیدہ ہیں، انشاء  اللہ جلد ہی ہاکی کھویا ہوا مقام لوٹ آئے گا۔
وزیراطلاعات

مزید :

صفحہ آخر -