موٹروے واقعہ نے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں،اعتزاز احسن

  موٹروے واقعہ نے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں،اعتزاز احسن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری اعتزاز احسن نے مطالبہ کیا ہے کہ موٹروے پر خاتون سے بداخلاقی کے واقعہ پر نامناسب بیان دینے پر سی سی پی او لاہور کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اور اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے پہلے قصور میں زنیب والا واقعہ پھر بچوں کے ساتھ بداخلاقی واقعہ اور اب موٹروے واقعہ نے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں۔وہ پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام لبرٹی چوک میں موٹروے پر خاتون کے ساتھ بداخلاقی کے واقع کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ چودھری اعتزازاحسن نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کی برطرفی نہائت ضروری ہے ٹول پلازہ کے کچھ گز کے فاصلے پر خاتون کے ساتھ بداخلاقی کا واقعہ ہماری سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہے جب خاتون مدد کے لئے موٹروے پر کھڑی رہی اور اس دوران وہاں سے گذرنے والوں نے اس کی رک کرمدد نہیں کی ایسے لوگوں کی گاڑیوں کا ریکارڈ ٹول پلازہ والوں کے پاس ہے ان کو بھی میڈیا پر لانا چاہیے تاکہ ایسے بے حس لوگوں کے بارے میں بھی بتایا جائے کہ اگر یہی لوگ خاتون کی مدد کے لئے رک جاتے تو آج اس کا ریپ نہ ہوتا۔مظاہرین نے سی سی پی او کو برطرف کرو۔سی سی پی او کو لگام ڈالو اور پی ٹی آئی کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ 

اعتزاز احسن

مزید :

صفحہ آخر -