ٹیپ نارتھ زون کا انتخابی معرکہ،کارپوریٹ کلاس میں بزنس مین پینل نے میدان مارلیا

ٹیپ نارتھ زون کا انتخابی معرکہ،کارپوریٹ کلاس میں بزنس مین پینل نے میدان ...

  

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ٹیپ نارتھ زون کے انتخابی معرکہ کارپوریٹ کلاس میں بزنس مین پینل نے میدان مار لیا۔ یونٹی گروپ کے بھی 3امیدوار کامیاب، ایسوسی ایٹس کلاس میں بزنس مین پینل اور یونٹی گروپ کے دو دو امیدوار کامیاب،لاہور، اسلام آباد میں ہونے والے ٹیپ نارتھ زون کے انتخاب میں کارپوریٹ کلاس کے امیدواراورمیاں گروپ کے چیئرمین میاں عامر سعید سب سے زیادہ ووٹ 126لینے میں کامیاب، دوسرے نمبر پر بھی بزنس مین پینل کے ندیم اقبال 121ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، تیسرے نمبر پر سابق چیئرمین ٹیپ آغا محمد طارق سراج کو 104ووٹ ملے۔بزنس مین پینلز کے ہی کارپوریٹ کلاس کے سید یوسف رضوی آئے انہیں 112ووٹ ملے۔ بزنس کلاس کے ہی مسعود صادق آئے ان کو 108ووٹ ملے، یونٹی گروپ کے اشفاق مراز 101ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ڈاکٹر شریف بلوچ 105ووٹ لے کر یونٹی گروپ میں پہلے نمبر پر آئے اور کامیاب قرار پائے، یونٹی گروپ کے محمد حسین 94ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، رانا ضیغم 85، فرحت عبید 74، عبدالستار 87، صبور ملک 80،ایوب نسیم 63، ذولفقار رضا 60ووٹ لے کر ناکام رہے۔ایسوسی ایٹس کلاس کی 4نشستوں پر بزنس مین کے دو اور یونٹی گروپ کے بھی دو امیدوار کامیاب ہو گئے۔ بزنس مین پینل کی طرف سے لاہور سے محمد الیاس  23ووٹ لے کر پہلے نمبر پر، اور بزنس مین پینل کے ہی حسن مسعود مرزا22ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، یونٹی گروپ کے لاہور سے فیاض احمد 19ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ یونٹی گروپ کے شہزداہ کاشف اور طاہر رفیق کے ووٹ برابر ہو گے انہیں 16,16ووٹ ملے، اسلام آباد اور لاہور میں پولنگ ہوئی جو صبح 10بجے شروع ہوئی اور شام 6بجے تک جاری رہی، لاہور میں کارپوریٹ کلاس کے 154ووٹوں میں سے 130 ووٹ کاسٹ ہوئے، جبکہ اسلام آباد میں کارپوریٹ کلاس کے64میں 54ووٹ کاسٹ ہوئے، جبکہ لاہور میں 33ووٹ میں 26کاسٹ ہوئے اور اسلام آباد میں ایسوسی ایٹس کلاس کے 9میں سے 6ووٹ کاسٹ ہوئے۔  

 بزنس مین پینل

مزید :

صفحہ آخر -