جعفر یہ حج و عمرہ زیارات ایسوسی ایشن کا خدمت گروپ کی حمایت کا اعلان

  جعفر یہ حج و عمرہ زیارات ایسوسی ایشن کا خدمت گروپ کی حمایت کا اعلان

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) پنجاب ہوپ کے 19ستمبر2020ء کو ہونے والے انتخابات کے لیے خدمت گروپ کو بڑی کامیابی مل گئی، جعفر یہ حج و عمرہ زیارات ایسوسی ایشن نے خدمت گروپ کے پلڑے میں وزن ڈال دیا۔ مرکزی چیئرمین جعفریہ حج و عمرہ زیارات ایسوسی ایشن علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے گزشتہ روز جعفریہ حج و عمرہ زیارات ایسوسی ایشن کے اجلاس کے متفقہ فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا۔19ستمبر کے انتخاب میں خدمت گروپ کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے۔ گزشتہ سال مایوسی کا سال تھا ہمارے ساتھ کی گئی کمنٹمنٹ پوری نہیں کی گئی، اس سال پنجاب میں سرگرم تینوں گروپ ہمارے پاس تشریف لائے، یونائٹیڈ گروپ، فاؤنڈر گروپ اور خدمت گروپ کے امیدواران نے ہمارے ساتھ مذاکرات کیے، ہمارے ذمہ داران نے متفقہ طور پر خدمت گروپ کے حق میں فیصلہ دیا ہے علامہ محمد حسین اکبر نے کہا ہم نے ہمیشہ ہوپ کے فیصلوں کا خیر مقدم کیا ہے ہم امید رکھیں گے خدمت گروپ کامیاب ہو کر شیعہ گروپ آرگنائزر کے مسائل بھی حل کریں گے۔ انہوں نے کہا ہم ضیوف الرحمن کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ہمارا فیصلہ حتمی ہے۔ 

علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر 

مزید :

صفحہ آخر -