ہوپ انتخابات،امیدوار 15ستمبر تک کاغذات واپس لے سکتے ہیں،عابد رضا شیخ

ہوپ انتخابات،امیدوار 15ستمبر تک کاغذات واپس لے سکتے ہیں،عابد رضا شیخ

  

لاہور(انٹر ویو، میاں اشفاق انجم،تصاویر، ایوب بشیر) ہوپ پنجاب کے 19ستمبر  2020ء کو ہونے والے انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے ضابطہ اخلاق بنانے کا فیصلہ، 15ستمبر بروز منگل 6بجے شام تک الیکشن میں حصہ نہ لینے والے اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔ 16ستمبر کو امیدواروں کی حتمی فہر ست جاری ہو گی۔ 19ستمبر کو پولنگ صبح9سے 5بجے تک ہو گی۔ فردوس بریں شادی ہال کنال روڈ میں انتخابی پولنگ بوتھ بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواران ٹریڈ کی بہتر ی کیلئے اپنا منشور پیش کریں تاکہ ووٹر ز کو انتخاب میں آسانی ہوان خیالات کا اظہار چیئرمین الیکشن کمیٹی پنجاب زون سابق ایگزیکٹو ممبر ہوپ سعودی پاک ٹورسٹ اینڈ ٹریول کے چیف ایگزیکٹو عابد رضا شیخ نے ”روزنامہ پاکستان“ سے خصوصی انٹر ویو میں کیاہے انہوں نے کہا ہے ضابطہ اخلاق کی منظوری کیلئے تمام امیدواران اور گروپوں کے سربراہوں کا اہم اجلاس 16ستمبر کو ہوپ آفس میں بلایا ہے جس میں شفاف الیکشن کیلئے مشاورت سے ضابطہ اخلاق کی منظوری دی جائے گی جس پر عمل درآمد کے تمام گروپ اور امیدوار پابند ہوں گے۔ عابد رضا شیخ نے کہا کہ جب سے مجھے الیکشن کرانے کی ذمہ داری ملی ہے اس کے بعد میرا کوئی گروپ نہیں میرے لیے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران اور پنجاب بھر کے حج آرگنائزر قابل احترام ہیں اس سال پہلی دفعہ جنوبی پنجاب کے حج آرگنائزر کیلئے ملتان میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا جا رہا ہے ملتان میں سینئر حج آرگنائزر چوہدری مظفر کو ذمہ داری دی گئی ہے۔عابد رضا شیخ نے کہا 19ستمبر کے الیکشن کی تیاریاں مکمل ہیں اگر کوئی گروپ یا حج آرگنائزر کوئی تجویز دینا چاہئے وہ دے سکتا ہے انہوں نے کہا فول پروف سیکورٹی ہو گی ایک دوسرے کا احترام یقینی بناتے ہوئے انتخابی مہم چلائیں۔ 19ستمبر کے بعد سب نے پھر ایک ساتھ کام کرنا ہے۔  

عابد رضا 

مزید :

صفحہ آخر -