نوشہرہ،ن لیگ کی لاہور واقعہ کی مذمت
نوشہرہ (بیورورپورٹ) ضلعی آرگنائزر ممبر سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع نوشہرہ محمد شہزاد امین ایڈوکیٹ نے کہا ہے لاہور کے علاقے گجرپورہ میں موٹروے پر بچوں کے سامنے ایک ماہ کی عصمت دری کے واقعے کی شدید کے الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے بعد یتیم ہوگیا ہے ریاستی قانون مفلوج اور عوام بے یارو مددگار ہو چکے ہیں شاہراہوں پر عصمت دری کے واقعات نے دور جہالت کی یاد تازہ کر دی ہے پاکستان کی حقیقی شناخت بحال کرنے کے لیے ملک میں عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی حقیقی جمہوریت کی واپسی ہی تمام مسائل کا حل ہے پاکستان میں کمزور حکمرانوں کی کمزوریوں کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کے حو صلے بے لگام ہوچکے ہیں اور ہر صوبے میں لاقانونیت کا دوردورہ ہے محمد شہزاد امین ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ جس ملک کیحکمرانوں کا مشغلہ من پسند افسروں کی تعیناتیاں اور تبادلے اُس ملک میں ایسے گھناونے واقعات ہونا معمول بن جاتا ہے پاکستان کو آفت کی صورت مسلط حکومت سے نجات کا واحد راستہ نئے انتخابات اور عوام کے ووٹ کی قوت سے بننے والی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہے پاکستان اور پاکستانی عوام کو بچانے کے لیے قائد نواز شریف جیسے سچے کھرے اور مخلص رہنما کی ضرورت ہے لاہور کے افسوسناک واقعے سے ثابت ہوگیا کہ ریاستی قانون مفلوج اور عوام بے یارو مددگار ہو چکے ہیں تجرباتی جمہوریت کا مقدر صرف ناکامی ہے۔
