نوشہرہ،مال بردار گاڑی کی چھت سے گرنے سے 1 جاں بحق،2 زخمی

  نوشہرہ،مال بردار گاڑی کی چھت سے گرنے سے 1 جاں بحق،2 زخمی

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ میں اضاخیل کے مقام پر روڈ حادثہ مال بردار گاڑی کی چھت سے تین افراد گر کئے جس میں ایک موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو تشویشناک حالات میں پشاور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق پشاور سے پنڈی کیطرف جانے والے مال بردار ٹرک کی چھت پر تین افراد سوار تھے کہ اس اثنا نامعلوم وجوہات کی بنا پر ٹرک کی چھت پر سوار تینوں افرادنوشہرہ اضاخیل کے مقام پر ٹرک سے نیچے گر گئے ٹرک سے نیچے گرنے والوں میں ظاہر محمد خان سکنہ چترال موقع پر جاں بحق جبکہ دو افرادشدید زخمی ہوئے جس کو انتہائی تشویشناک حالت میں پشاور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اس وجہ سے زخمی ہونے والوں کے نام بھی معلوم نہ ہوسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -