ہنگو میں اہل سنت والجماعت کی شان صحابہؓ ریلی اور جلسہ 

  ہنگو میں اہل سنت والجماعت کی شان صحابہؓ ریلی اور جلسہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ہنگو(بیورورپورٹ) ہنگو میں اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام شان صحابہ ریلی اور جلسہ،مسلم لیگ (ن) جمعیت علما اسلام،پاکستان تحریک انصاف،عوامی نیشنل پارٹی سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کی بھر پور شرکت،درویزی پلوسہ سے نکلنے والی ریلی کی قیادت اہل سنت والجماعت کے ضلعی امیر مولانا ظفر الرحمان نے کی۔ریلی میں سینکڑوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ہزاروں افراد کی شرکت،ریلی سخت سیکورٹی میں میں روڈ سے ہوتی ہوئی بائی پاس سے گزرتی ہوئی سپورٹس کمپلیکس کے قریب تاریخی جلسے میں تبدیل ہو گئی،اہل سنت والجماعت کے امیر مولانا ظفر الرحمان،جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا تحسین اللہ،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر نور آواز ایڈوکیٹ،سابق ایم کی آئے اور جمعیت کے رہنما حاجی عتیق الرحمان،سابق ضلع ناظم مفتی عبید اللہ،سابق ناظم اعلی البراہین بنگش،مسلم لیگ کے رہنما عبدالواحد اورکزئی،مفتی عمران،سنی سپریم کونسل کے سربراہ مولانا عبد الستار سمیت دیگر مقررین کا جزباتی خطاب۔محرم الحرام میں اصحابہ اکرام کی شان میں گستاخی کے واقعات کی سخت مزمت،۔قردیں کا ذنہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا مگر اسلام دشمن قوتیں توہین رسالت اور اصحابہ کی توہین میں پیش پیش ہیں۔اسلام کے خلاف سازشوں کا تمام سیاسی جماعتیں اور مزہبی جماعتیں ڈٹ کر مقابلہ کریں گئیں۔مقررین نے کہا کہ حکومت کی طرف سے توہین رسالت اور اصحابہ پر مصلحت آمیز پالیسی کسی صورت قبول نہیں۔ناموس رسالت اور اصحابہ پر ہم اپنا تن من دھن قربان کریں گئے اور توہین کرنے والوں کو کڑی سزا دلانے کے لیے ہر فورم استعمال میں لائیں گئیں۔علما اور سیاسی رہنماؤں نے حکومت سے قراردادوں کے ذریعے مطالبہ کیا کہ آئین سازی کر کے انبیا اور اصحابہ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو سزائے موت دینے کا قانون پاس کیا جائے۔جلسے میں ہنگو میں اہل تشیع کے مکمل بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ ریاست اور ریاستی ادارے اصحابہ اکرام کی توہین کرنے والوں کو سزا دلائیں اور ماتمی جلوسوں کو امام بارگاہیں تک محدود رکھا جائے۔مقررین نے ریلی اور جلسے کے لیے سیکورٹی کے بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ہنگو سمیت انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔دوسری طرف ڈی کی او شاہد احمد خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان محسود  جلوس اور جلسے کے ساتھ ساتھ رہے اور سیکورٹی احکامات جاری کرتے ریے