جائنٹ ایکشن کونسل اور اسلامیہ کالج انتظامیہ میں مذاکرات کامیاب ہڑتال ختم 

جائنٹ ایکشن کونسل اور اسلامیہ کالج انتظامیہ میں مذاکرات کامیاب ہڑتال ختم 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)جائنٹ ایکشن کونسل (کلاس تھری،فور اور عملہ نظافت)اسلامیہ کالج پشاور کا انتظامیہ سے کامیاب مذکرات کے بعد ایک ہفتہ سے جاری قلم چھوڑ ہڑتال ختم کر دیا جبکہ مطالبہ کیا ہے کہ وائس چانسلر اور انتظامیہ مطالبات کو مقررہ وقت میں وعدہ کے مطابق  حل کرنے کریں جائنٹ ایکشن کونسل کے عہدیدداران کے مطابق ایک ہفتہ سے جاری ہڑتال کے دوران بار بار مذکرات کیے گئے اور اخر کار کیمپس کمانڈنٹ،ایس ایچ او، صدر فپواسا سرتاج عالم  اور صددر آل یونیورسٹیز فیڈریشن خیبر پختونخوا صلاح الدین کی کوششوں سے اسلامیہ کالج انتظامیہ کیساتھ مذکرات کامیاب ہوئے جوقابل ستائش ہے جبکہ حتجاجی ملازمین کا شکر گزار ہے جنہوں نے بڑھ چڑھ کر ہڑتال میں حصہ لیا  اور احتجاج کو کامیاب بنایا جبکہ جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان اور انتظامیہ کے بھی شکر گزار ہے تاہم ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ وائس چانسلر وعدہ کے مطابق تمام تر مسائل کو مقررہ وقت میں حل کر کے ملازمین کو ریلیف دے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -