مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ  کینٹ کی الیکشن کمیٹی کے  ممبران کے ناموں کا اعلان 

مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ  کینٹ کی الیکشن کمیٹی کے  ممبران کے ناموں کا ...

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کی الیکشن کمیٹی کے ممبران کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا الیکشن کمیٹی کے مقرر کردہ چیئر مین یونس بٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا جبکہ الیکشن کمیٹی کا دفتر صرافہ بازار نوشہرہ میں ہوگا جبکہ الیکشن کمیٹی میں صرافہ برادری کو بھی نمائندگی دی جائے گی14ستمبر کو منعقدہ اجلاس میں انتخابی شیڈول کا بھی اعلان کیا جائے گا  اس سلسلے میں مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کی الیکشن کمیٹی کے مقرر کردہ چیئر مین یونس بٹ نے اپنے ساتھ الیکشن کمیٹی ممبران کے ناموں کا اعلان کیا جس میں عالم زیب باچا، ساجد اسلم، شوکت محمود، فاروق، صبور خان، عطاالرحمان، زاہد، گل زمان، سلیم مغل، محمد علی، تلاوت شامل ہیں یونس بٹ نے مزید کہا کہ 18اکتوبرکو منعقد ہونے والے تاجر انتخابات کے سیڈول جاری کرکیلئے 14ستمبر کو اجلاس طلب کیا گیا اور اس اجلاس میں الیکشن کمیٹی ممبران کے صلاح و مشورے پر مرکزی انجمن تاجران کے انتخابات کے شیڈول مرتب کرکے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -