پبی،جے یو آئی (س) کے  امیر مولانا حامد الحق حقانی جنوبی پنجاب کا 5 روزہ دورہ کرینگے 

پبی،جے یو آئی (س) کے  امیر مولانا حامد الحق حقانی جنوبی پنجاب کا 5 روزہ دورہ ...

  

پبی (نما ئندہ پاکستان) جمعیت علماء  اسلام (س) کے امیر مولانا حامد الحق حقانی 5  روزہ دورہ پر جنوبی پنجاب پہنچ رہے ہیں،وہ ملتان میں جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جمعیت علماء  اسلام جنوبی پنجاب کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ مولانا حامد الحق حقانی،ملتان بہاولپور، کوٹ ادو، رحیم یار خان  اور لاہور میں بھی مختلف اجتماعات سے خطاب کریں گے، مولانا حامد الحق حقانی کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الروف فاروقی، مرکزی نائب امیر مولانا بشیر احمد شاد، مرکزی نائب امیر مولانا عبد الخالق، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا سید یوسف شاہ اور دیگر شامل ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -