اسلام امن وبھائی چارے کا درس دیتا ہے،عطاء محمد دیشانی

  اسلام امن وبھائی چارے کا درس دیتا ہے،عطاء محمد دیشانی

  

مردان(بیورورپورٹ) اہل سنت و الجماعت کے صوبائی صدر عطا محمد دیشانی نے کہاہے کہ اسلام امن و بھائی چارے کا درس دیتا ہے نئی نسل کو اسلام کی تاریخ اور صحابہ کرام کی زندگیوں کے بارے میں آگاہی وقت کا تقاضہ ہے ان خیالات کا اظہار نے انہوں نے سالانہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ و سیدنا حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیاکانفرنس سے حضرت مولانا نجیب اللہ فاروقی اور زاہداللہ حیدری سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ دین اسلام کسی ایک وقت یا فرقے کیلئے نہیں بلکہ قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کے لیے ہے صرف بیان کی حد تک ریاست مدینہ نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے حلفیہ دوم حضر ت عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا حضر ت حسین رضی اللہ عنہ ایسی ہستیاں ہیں جن پر دین اسلام کو فخر ہے انہوں نے کہاکہ اہل سنت و الجماعت ان ہستیوں کی ناموس کی حفاطت کیلئے میدان میں اترے ہیں اور ان کی عزت و ناموس کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے گستاخوں کو قانون کی مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے کانفرنس کے آخر میں ملک کی سلامتی اور بقا کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -