ڈیرہ پولیس کا ہرقسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا سلسلہ جاری 

ڈیرہ پولیس کا ہرقسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا سلسلہ ...

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ پولیس کا تھانہ کینٹ میں ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کی زیر نگرانی ڈیرہ پولیس کے ریپڈ رسپانس فورس کے کمانڈوز نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلع بھر کے حساس و اہم مقامات، تعلیمی اداروں، سرکاری عمارتوں وغیرہ پر فرضی مشقوں کے سلسلوں کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روزتھانہ کینٹ میں دہشتگردوں کے حملہ سے نمٹنے کیلئے کامیاب فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ان موک ایکسر سائزز میں دہشتگردی کے واقعات کو ناکام بنانے کیلئے مختلف دستوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ یہ مشقیں پولیس جوانوں کی پیشہ وارانہ استعدادی صلاحیتوں کو بڑھانے اور کسی بھی ممکنہ گڑ بڑ کی صورت میں عوام کی جان و مال اور سرکاری و نجی املاک کا تحفظ یقینی بنانا ہے جسکی خاطر پولیس اور ایلیٹ فورس کی مشقوں میں دیگر اداروں کے اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ فرضی مشق کے دوران پولیس جوانوں نے مزاحمت کاروں کے خلاف طاقت کے استعمال اور ان کی گرفتاری عمل میں لانے کے علاوہ پولیس کے ساتھ مزاحمت کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور مزاحمت کاروں کے حملے سے خود کو محفوظ رکھنے کی ڈرل دہرائی اور مختلف فارمیشنز کا عمالی مظاہرہ پیش کیا۔تھانہ کینٹ میں منعقد فرضی مشق کے موقع پر پولیس جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لیے رکھااور حفاظتی اقدامات و ہائی الرٹ سکیورٹی کے تحت مقامی آبادی کو محفوظ رکھنے کے لیے بھی مناسب اقدامات اٹھائے گئے تھے۔ پولیس کی فرضی مشقوں کے تمام تر عوامل کی نگرانی ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کر رہے تھے جبکہ ایس پی ایلیٹ فورس یوسف خان اور مقامی تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او نے انسداد دہشتگردی کی مشق کے آپریشنل دستوں کی کمانڈ سنبھال رکھی تھی۔ ضلع بھر میں انسداد دہشتگردی اور نگرانی کی موئر حکمت عملی کے تحت جاری پولیس فورس کی عملی مشقوں کے مقاصد اور افادیت کے حوالے سے ڈی پی او ڈیرہ کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کی اوالین ذمہ داری ہے جبکہ قانون کی حکمرانی اور ریاست کی رٹ کو برقرار رکھنا پولیس فورس کی حلف وفادای کا نقطہ نظر ہے جس کیلئے تمام توانائیوں کوبروئے کار لایا جائے گا۔اس موقع پر ڈی پی او نے پولیس جوانوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے منعقد فرضی مشقوں میں حاصل کردہ تجربے کو عوام کے بہتر مفاد کیلئے بروئے کار لائیں اور پرفیشنلزم کی بنیا د پر مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں تاکہ شر پسند عناصر کو اپنے مزموم عزائم کی تکمیل کا کوئی موقع نہ ملے اور علاقے میں امن کی فضا قائم 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -