رستم،مستورات تنازعہ پر باپ جاں بحق جبکہ بیٹا اور راہگیر زخمی

رستم،مستورات تنازعہ پر باپ جاں بحق جبکہ بیٹا اور راہگیر زخمی

  

رستم(نمائندہ پاکستان) رستم چارگلی میں مستورات تنازعہ پر باپ جاں بحق جبکہ بیٹا اور راہگیرشدید زخمی۔ واقعات کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ چارگلی کے رہائشی مسمی حسن علی ولد فاروق علی نے بحالت مجروحیت رپورٹ درج کراتے ہوئے رستم پولیس کو بتایا کہ میں اور میرا والد اپنے چچا کے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں پہلے سے موجود مسمیان رحمان اور سلیمان پسران مستقیم ساکنان چارگلی نے ہم پر اسلحہ آتشین سے اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس سے میرا والدمسمی فاروق علی لگ کر موقع پر جاں بحق جبکہ میں اور ایک راہگیرمسمی ذیشان زخمی ہو گئے ریسکیو 1122نے ہم کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے وجہ عناد مستورات تنازعہ بتایا جا رہے ہیں پولیس تھانہ رستم نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -