تخت بھائی،غیر معیاری مشروبات بنانے والا گرفتار،جوس کارنر سیل

تخت بھائی،غیر معیاری مشروبات بنانے والا گرفتار،جوس کارنر سیل

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر )مردان  فوڈ اتھارٹی ٹیم اور اسسٹنٹ کمشنر تحت بھائی کی مشترکہ کاروائیاں تخت بھائی بازار میں  عیر معیاری جوس بنانے والا آدمی گرفتار اور جوس کارنر سیل کیا۔اسکے  علاوہ متعدد کریانہ سٹورز  کا معائنہ کیا، کریانہ سٹورز سے بھاری مقدار میں مس لیبل چپس اور سویٹ سمیت ملاوٹ شدہ و عیر محفوظ اور مضر صحت  خشک پیاز  و نان فوڈ گریڈ کلرز  (رنگ) برامد کر کے ضبط کئے اور جرمانے بھی عائد کئے-! ملاوٹ شدہ و عیر محفوظ اور مضر صحت خشک پیاز میں نان فوڈ گریڈ رنگ ملا کر  مارکیٹ میں فروخت کرنا انسانی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی   غیر معیاری اشیائے خوردو نوش سے وابستہ افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر تحت بھائی   اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی ٹیم کی مدد سے اشیائے خوردو نوش سے وابستہ تمام افراد کو ٹریننگ اور آگاہی دی جائے گی تاکہ مزید بہتری لائی جا سکے-!  اس کاروائی میں اسسٹنٹ کمشنر تحت بھائی انیلہ فہیم اور فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بہمراہ فوڈ سیفٹی آفیسر شیر حسن خان نے حصہ لیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -