دینی مدارس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں،غلام قادر نعمانی 

  دینی مدارس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں،غلام قادر نعمانی 

  

چکدرہ (نامہ نگار) ممتاز عالم الدین مفتی غلام قادر نعمانی نے کہا کہ مدار س اسلام کے قلعے ہیں،دہشتگردی سے کو ئی تعلق نہیں،یہودی ایجنٹ مدارس کو بدنام کررہے ہیں۔مدار س امن وامان کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار ممتازعالم الدین استازالحدیث جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک مفتی غلام قادر حقانی نے  جامعہ اسلامیہ ابوبکر صدیق اوچ شرقی میں دستار فضیلت سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مدارس امن وامان کا درس دیتا ہے۔دنیا کا سب سے بڑا ڈہشتگر د امریکہ،بر طانیہ اور روس ہے۔مدارس اسلامک کے قعلے اور امن کے گہوارے ہیں۔مدارس کا دہشتگر دی سے کو ئی تعلق نہیں۔دستار فضیلت تقریب سے ممہتم ومدرس قاری نثار الحق،شیخ الحدیث مولانا قاری محمد یو سف،مولانا عبید اللہ انور اور قاری عبد الباسط حسان نے بھی خطاب کیا۔آخر میں حفظ اور ناظرہ قر آن مکمل کر نے والے خوش نصیب طلبہ کی دستار بندی بھی کی گئی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -