دہشتگردوں کا علاج کیس، رینجرز کے گواہ کا انتقال

  دہشتگردوں کا علاج کیس، رینجرز کے گواہ کا انتقال

  

 کراچی (این این آئی)عدالت کو ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کراچی کی بتایا گیا کہ رینجرز کا ایک گواہ انتقال کر گیا ہے۔دورانِ سماعت ڈاکٹر عاصم کے وکلا نے گواہ کے بیان پر جرح مکمل کر لی۔رینجرز پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ نے عدالت کو بتایا کہ رینجرز کے ایک گواہ کا انتقال ہو گیا ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف مزید گواہ طلب کر لیے اور کیس کی مزید سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -