الخدمت کے تحت صالح گوٹھ میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام 

 الخدمت کے تحت صالح گوٹھ میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت کے شعبہ صحت کے تحت صالح گوٹھ قائدآباد میں متاثرین بارش کو وبائی امراض سے بچانے کیلئے ایک روزہ مفت موبا ئل میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔موبائل میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل اسٹاف نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ڈاکٹرز نے مریضوں کو امراض سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر سے بھی آگا ہ کیا اور انہیں اپنی صحت کو برقرار رکھنے اور بچوں کوامراض سے محفوظ رکھنے سے متعلق بھی آگہی دی اورموجودہ صورتحال میں بار بار ہاتھ دھونے اورکسی مرض کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری ڈاکٹرز سے رجوع کر نے کا بھی مشورہ دیا۔میڈیکل کیمپ میں بڑی تعداد میں خواتین،بچوں اور بزرگوں کا معائنہ کیا گیا اورڈاکٹرزکی تجویز کردہ مفت ادویہ بھی فراہم کی گئیں۔دریں اثنا ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ بارشوں کے باعث متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کا خطرہ ہے۔اس سلسلے میں الخدمت نے بارشوں کے بعد فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپ کا آغاز کردیا تھا،جبکہ کیمپ میں آنے والے مریضوں کو مفت ادویہ بھی فراہم کی جار ہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مفت میڈیکل کیمپس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -