مردان چیمبر کے نائب  صدر حاجی اویس خان کی  لاہور واقعہ کی شدید مذمت

    مردان چیمبر کے نائب  صدر حاجی اویس خان کی  لاہور واقعہ کی شدید مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) مردان چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر حاجی اویس خان نے موٹروے پر خاتون زیادتی واقعے کو اندوہناک قراردیتے ہوئے ملزمان کو سرعام پھانسی کا مطالبہ کیاہے یہاں جاری کردہ ایک بیان میں حاجی اویس خان نے کہاکہ ا نصاف کے قیام کے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں نااہل حکمران اپنی ناکامی چھپانے کے لئے بے سرووپا بیانات دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ جس معاشرے میں قانون کا نفاذ نہ ہو وہ جنگل بن جاتاہے حکمران اللہ کا خوف کریں اورخاتون کی زیادتی کیس کے واقعے کے ذمہ داروں کو سرعام پھانسی پر لٹکایاجائے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کا جرآت نہ کرے۔