ہنگو میں 37کلو چرس  کو نذر آتش کر دیاگیا

ہنگو میں 37کلو چرس  کو نذر آتش کر دیاگیا

  

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگو میں 37کلو چرس کو نذر اتش کر دیاگیا جوکہ مختلف مقدمات میں پولیس نے دوآبہ اور ٹل کے مختلف علاقوں سے برآمد کی تھی اس حوالے سے چرس جلانے کا ایک تقریب ہنگو کے علاقہ چار باغ گراونڈ میں سینئر سول جج ٹل ریاض اسلم داوی کے موجودگی میں 37کلو چرس کو اگ لگا کر نذر اتش کر دئے گئے اس موقع پر انسپکٹر علی احمد،انسپکٹر زاہد الرحمان، ایس ایچ او سٹی شا ہ دوران خان،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عباد الرحمان اور ٹی ایم اے سٹاف بھی موجود تھا اس موقع پر سینئر سول جج ریاض اسلم داوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ چرس جلانے کا مقصد یہ ہے کہ یہ دوبارہ استعمال میں نہ لائے جائے اس سے پولیس کی اچھی کارکردگی ظاہر ہوتی ہیں انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ کے احکامات کے روشنی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہنگو حاجرہ رحمان کے خصوصی ہدایات پر دوآبہ پولیس اسٹیشن کے برامد کئے گئے 37کلو گرام چرس کو تلف کرکے نذر اتش کر دئے گئے انہوں نے کہاکہ صحت زندگی ہے عوام منشیات سے دور رہیں کیونکہ چرس کے ساتھ ساتھ دیگر منشیات معاشرے کیلئے نقصان دہ ہیں اور زہر قاتل ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -