پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا شوگر ملوں کے خلاف اقدام 

پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا شوگر ملوں کے خلاف اقدام 

  

لاہور(پ ر)پنجاب حکومت کے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے حال ہی میں مختلف شوگر ملوں کے باہر شکایتی کیمپس قائم کرلئے ہیں۔ ان کیمپس پر پبلک نوٹس کے بینرز لگائے گئے ہیں جن میں کسانوں کو مدعو کیا گیا ہے کہ وہ سال 2016-17اور 2017-18کے دوران پنجاب حکومت کے طے کردہ نرخوں کے مطابق ادائیگی  نہ کرنے والی کسی بھی شوگر مل کے خلاف شکایت درج کراسکتے ہیں، چاہے گنے کے وزن میں غیرقانونی کمی لانے کا معاملہ ہو یا اب تک کی عدم ادائیگیاں ہوں۔ شوگر کمیشن کی رپورٹ کے مطابق چینی کی صنعت پہلے سے ہی ایف بی آر، ایس ای سی پی؎ اور صوبائی اداروں سمیت متعدد سرکاری محکموں کے آڈٹس، معائنے اور اسکروٹنی سے مشروط ہے۔ تاہم شوگر ملز مالکان کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کے اس تازہ ترین اقدام کی وجہ سے شوگر مل مالکان اور گنے کے کاشتکاروں کے درمیان تعلقات خراب ہوسکتے ہیں، کیونکہ انکے مابین بہتر تعلقات کی بدولت ہی صارفین کو چینی کی مستعدی سے فراہمی برقرار رکھی جاسکتی ہے۔ 

مزید :

کامرس -