ٹیوٹا نیسیکٹر سکل کونسل کے قیام کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا

 ٹیوٹا نیسیکٹر سکل کونسل کے قیام کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا

  

لاہور(پ ر) پرنٹنگ اینڈ پیکیجنگ کی صنعت کے لئے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) نے تاریخ میں پہلی مرتبہ سیکٹر سکل کونسل (ایس ایس سی) کے قیام کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے کونسل کے قیام کا بنیادی مقصد انڈسٹری ماہرین، تربیتی شعبہ سے منسلک ماہرین  اور صنعت کے دیگر سٹیک ہولڈرز کے درمیان مضبوط تعلق اورموثر روابط پیدا کرنا ہے تاکہ صنعت کو درکار ہنر مندافرادی قوت کی مانگ کے مطابق ٹیوٹا ہنر مند تیار کر سکے اور انہیں روزگار کے مواقع حاصل ہوں۔ ٹیوٹا کے چیئر پرسن علی سلمان نے کہا کہ سیکٹر سکل کونسل کا قیام ایک تاریخی واقعہ ہے جس کے ذریعے انڈسٹری، اکیڈیمیا،ڈونرز اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے درمیان اشتراک عمل اور تعاون کی فضا قائم ہو گی اس سے انڈسٹری کو درکار ہنر مندوں کی تیاری، سی بی ٹی اے کا عملی نفاذ اور زیادہ سے زیادہ ہنر مندوں کو روزگار کی یقینی فراہمی ممکن ہو گی۔ چئیرپرسن نے بتایا کہ کونسل میں صنعتی شعبے سے متعلق لوگوں کو زیادہ نمائندگی دی گئی ہے تاکہ نصاب کی تیاری ٹریننگ کا طریقہ کار، اس کا معیار اور ایسے دیگر امور انڈسٹری کی ضروریات اور معیارات کے مطابق طے پائیں اسطرح ٹیوٹا کے تربیت یافتہ ہنر مندوں کو روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔ ٹیوٹا کے چئیرپرسن نے مزید کہاکہ کنسٹرکشن،ٹیکسٹائل، چمڑہ سازی، کیمیکل، مصنوئی ذہانت، زراعت اور ایسے ہی دیگر 20 صنعتی شعبہ جات کی کونسلز کے قیام کے لئے معاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے تاکہ ٹیوٹا صنعتی شعبے کی طلب اور معیار کے مطابق ہنر مندوں کی تیاری کا کام کر سکے اسطرح صوبے میں ہنر مندی کا شعبہ صنعتی شعبے کی طلب کے مطابق حقیقی معنوں میں تبدیلی سے ہمکنار ہوگا۔پرنٹنگ اینڈ پیکیجنگ سیکٹر سکل کونسل کے کنوینر، سید مبین حسینی نے جو پاکستان ایسوسی ایشن آف پرنٹنگ اینڈ گرافک آرٹس (PAPGAI) کے بھی چیئرمین ہیں کونسل کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس آئیڈیا کو عملی شکل دینے کا سہرا بلا شبہ چئیرپرسن ٹیوٹا علی سلمان کے سر جاتا ہے انہوں نے چیئرپرسن کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

تے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ کونسل کے قیام کے مقاصد کے حصول کے لئے ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا۔ کونسل کے قیام کے مقاصد میں ہنر مندوں کو پرنٹنگ اینڈ گرافک آرٹس انڈسٹری میں مختلف سطحوں پر کھپانا شامل ہے ٹیکنیشن سپروائزر اور تجربہ کار ہنر مندوں کو شعبے کی بلند سطحوں تک لیجانا بھی کونسل کے مقاصد میں شامل ہے اس لئے کونسل نہ صرف ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر کو بہتر بنانے کی کوشش کرے گی بلکہ پرنٹنگ اینڈ گرافک آرٹس میں گریجوایشن اور اس سے بھی اعلیٰ درجے کی ڈگری کے اجرا کی کاوشیں کرے گی۔ پندرہ ممبران پر مشتمل پرنٹنگ اینڈ پیکیجنگ سیکٹر سکل کونسل میں سید مبین حسینی (کنوینر) ڈاکٹر بدر توقیر، عرفان احمد، طاہر سعید بٹ اور نعمان نور صنعتی شعبے کے نمائندے کے طور پر شامل ہیں۔ جبکہ انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ، پنجاب سکل ڈویلپمنٹ ایجنسی، نیوٹیک اور بین الاقوامی ڈونر ایجنسی کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ وحید پراچہ، پرنسپل جی سی ٹی پرنٹنگ اینڈ گرافک آرٹس،

 ڈاکٹر احمد رضا ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پی جی اے کے سخاوت علی انسٹرکٹر پی جی اے بھی کونسل ممبران میں شامل ہیں جبکہ ٹیوٹا کے جنرل منیجر اکیڈیمکس سیکٹر سکل کونسل کے سیکریٹری کے فرائض سر انجام دیں گے۔                               

مزید :

کامرس -