وزیراعلیٰ پنجاب سے صدر سندس فاؤنڈیشن کی ملاقات

                     وزیراعلیٰ پنجاب سے صدر سندس فاؤنڈیشن کی ملاقات

  

لاہور (پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سندس فاؤنڈیشن کے صدر محمد یاسین خان کی ملاقات کی جس میں تھیلیسیمیااور ہیموفیلیا کے مریض بچوں کے علاج معالجے کے لئے کئے گئے اقدامات پر گفتگوکی گئی، اس موقع پر صدر سند س فاؤنڈیشن محمد یاسین خان نے وزیر اعلی کو بتایا کہ دکھی انسانیت کی خدمت بڑی عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔دوسروں کا دکھ بانٹنے والے دین اوردنیا دونوں کمارہے ہیں۔دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ادارے لائق ستائش کام کررہے ہیں۔سندس فاؤنڈیشن موذی مرض میں مبتلا ہزاروں معصوم بچوں کو زندگی کی طرف واپس لانے کا نیک کام کررہی ہے۔حکوتھیلے سیمیا، ہیمو فیلیا اور بلڈ کینسر میں مبتلا مریضوں کو صحت مند خون کی فراہمی کے حوالے سے سندس فاؤنڈیشن بہت بڑا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔تھیلے سیمیا سے بچاؤ کے لئے نوجوان نسل کو آگاہی فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔تھیلے سیمیا کے مرض کا شکاربچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔تھیلے سیمیا کے موذی مرض کے خلاف مربوط اور تیزی سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سندس فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید :

کامرس -