درآمدی چینی پر تیار کنندہ ملک کا نام لکھاجائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن

 درآمدی چینی پر تیار کنندہ ملک کا نام لکھاجائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ درآمدی چینی کی بوریوں پر تیارکنندہ اور برآمد کنندہ ملک کا نام لکھنے کی شرط حکومت نے ختم کر دی ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارتی تاجر اس شک کے ختم کرنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت کی گندھک کی زیادہ مقدار والی مضرِصحت چینی پاکستان کو برآمد کرنے کی کوشش کریں گے اور اس سے حاصل شدہ زرِمبادلہ کا فائدہ بھارت اور مودی حکومت کو ہوگا۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لے اور گندھک کی زیادہ مقدار والی چینی کی درآمدپر پابندی کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ علاوہ ازیں درآمدی چینی کی بوریوں پر تیار کنندہ ملک کا نام لکھنے کی شرط بھی عائد کی جائے۔

مزید :

کامرس -