ُٰپیگاسس ایئرلائنز کا کراچی کیلئے فلائٹس کا آغاز

ُٰپیگاسس ایئرلائنز کا کراچی کیلئے فلائٹس کا آغاز

  

 اسلام آباد (پ ر) ترکی کی ڈیجیٹل ایئرلائن پیگاسس نے اپنے بین الاقوامی نیٹ میں توسیع کرتے ہوئے پاکستان اور ترکی کے درمیان نئے روٹس متعارف کراتے ہوئے کراچی سے استنبول براستہ سیبیہ گوکسین کنیکٹنگ فلائٹ آپریشن کا اعلان کردیا، پاکستان اور ترکی کے درمیان پیگاسس کا یہ فلائٹ آپریشن 25ستمبر 2020سے شروع ہوگا جس میں استنبول کے سبیہہ گوکسین ایئرپورٹ سے  قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے پروازیں ہر پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کو بین الاقوامی وقت کے مطابق 20:35پر روانہ ہوں گی جب کے قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں ہر پیر، منگل، جمعرات اور ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق 04:55پر روانہ ہونگی۔ پیگاسس ایئرلائن کراچی سے مسافروں کو مانچسٹر، لندن، زیورخ، پیرس، ایمسٹرڈیم، کوپن ہیگن، ڈسلڈروف، ہیمبرگ، اسٹاک ہوم فرینکفرٹ، برلن، ویانا، روم، کولون، برسلز، کیوف، بخارسٹ، خرکیو، ماسکو، اسٹٹگارٹ، جنیوا، بارسلونا، مارسیلی، زیپوریزیہ، اور پراگ براستہ استنبول سبیہہ گوکسین ایئرپورٹ پہنچے گی، جس کا کرایہ $309.99ہوگا۔ یگاسس ایئرلائنز کی بنیاد 1990میں اس مشن کے ساتھ رکھی گئی تھی (کہ ہرایک کو اڑنے /یا ہوائی سفر کرنے کا حق ہے) سال 2005میں اپنی طے شدہ خدمات کے آغاز سے ہی پیگاسس ایئرلائن ترکی کی سب سے کم لاگت اور معروف ایئرلائن شمار کی جانے لگی، جبکہ خطے میں سب سے زیادہ تیزی سے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کے ساتھ پیگاسس ایئرلائنز یورپ، رشیا، مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور ایشیا  میں اپنی خدمات فراہم کرنے والی سب سے نمایاں ایئرلائن بن کر سامنے آئی،پیگاسس ایئرلائنز نے اپنی سب سے پہلی چارٹر پروازیں 1990میں شروع کیں۔

 اور 2005میں ESASہولڈنگ حاصل کیا، تب سے لیکر آج تک یہ شیڈول پروازیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

، اور اپنے مسافروں کو نئے طیاروں کے ساتھ مسابقتی کرایہ اور آرام دہ سفر وقت کی پابندی ساتھ کررہی ہے۔ پیگاسس ایئرلائن کو پاکستان میں Gerry's Group نے اپنے مقامی شراکتدار کی حیثیت سے خوش آمدید کیا ہے، ترکی اور پاکستان کے درمیان مستحکم معاشی اور ثقافتی تعلقات ہیں، پیگاسس ایئرلائن ایک نئے اضافے کے طورپر سامنے آئی ہے، امید ہے اس ایئرلائن کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ Gerry's کو پاکستان میں یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کا شمار پاکستان کے سب سے بڑے ایوی ایشن گروپس میں ہوتا ہے، 57سال کی کامیاب تاریخ  اور دنیا بھر میں 200سے زائد مقامات اور 4000سے زائد ملازمین کے ساتھ Gerry's Groupکے کاروبارکا دائرہ وسیع تر ہے، اس گروپ میں بین الاقوامی ایئرلائنز کے جنرل سیلز ایجنٹ، ایئر فریٹ، ایئرپورٹ گراونڈ ہینڈلنگ، ٹیلی کمیونیکیشز، ویزہ پروسیسنگ، ٹریول اینڈ ہولیڈے، ایئرایکسپریس، فریٹ اینڈ لوجسٹکس، فوڈ اینڈ بیوریج، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور ریئل اسٹیٹ شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -