سیڈز ایسو سی ایشن کے سالانہ الیکشن کے نتائج کا اعلان

  سیڈز ایسو سی ایشن کے سالانہ الیکشن کے نتائج کا اعلان

  

لاہور (پ ر)محمد اعظم چیمہ سیڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔ لاہور چیمبر آف کامرس میں منعقدہ تقریب میں نئے چیئرمین کا اعلان کیا گیا۔ محمد اعظم چیمہ کو سینئر وائس چیئرمین منتخب ہونے پر اعلی عہدیداران نے مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔محمد اعظم چیمہ صاحب نے سابقہ عہدیداران میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد اعظم چیمہ نے اپنے ووٹرز، سپورٹرزاور تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ بطور SAPمینجمنٹ پاکستان کی سیڈ انڈسٹری، کسانوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب میں محمد آصف، ڈاکٹر خالد حمید، احسن اکبر خان، ڈاکٹر عبدالناصر، چوہدری بلال احمد، رانا سلمان محمود، عاطف نذیر قائم خانی اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔  

مزید :

کامرس -