سری لنکن پر یمئر لیگ کیلئے 24قومی کرکٹرز شارٹ لسٹ 

سری لنکن پر یمئر لیگ کیلئے 24قومی کرکٹرز شارٹ لسٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکن پریمیئر لیگ نے 24 پاکستانی کرکٹرز کو شارٹ لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ ایونٹ کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی یکم اکتوبر کو ہوگی لیگ میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی لیگ میں شرکت کی پہلے ہی تصدیق کرچکے ہیں جبکہ اس کے علاوہ دنیا بھر کی کرکٹ ٹیموں سے تعلق رکھنے والے نامور کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے جن کی نیلامی یکم اکتوبر کو ہوگی اور کون سے کھلاڑی کن ٹیموں کی طرف سے کھیلتے ہیں اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔سری لنکن لیگ میں شارٹ لسٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں شعیب ملک،محمد حفیظ، وہاب ریاض، سرفراز احمد، کامران اکمل، شرجیل خان، محمد عرفان، یاسر شاہ، امام الحق، حارث سہیل،افتخار احمد، محمد سمیع، محمد عباس، سہیل تنویر، عمادوسیم، جنید خان،انور علی، محمد نواز، حسین طلعت،  آصف علی، رومان رئیس اور عمر گل شامل ہیں۔