پی سی بی اہم براڈ کاسٹنگ ڈیل کے قریب پہنچ گیا

پی سی بی اہم براڈ کاسٹنگ ڈیل کے قریب پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(یواین پی)پاکستان کرکٹ بورڈ جلد براڈکاسٹنگ کے حوالے سے اہم ڈیل کرنے والا ہے معاملات طے ہوگئے مگر منظوری وزیراعظم پاکستان عمران خان دینگے۔کورونا وائرس کی وجہ سے پی سی بی کونئے میڈیا رائٹس کنٹریکٹ میں زیادہ رقم ملنے کی توقع نہیں، پی ایس ایل کے براڈکاسٹر سے بھی تنازع چل رہا ہے۔ مارکیٹ میں زیادہ چینلز بھی موجود نہیں،ایسے میں حکام نے ایک منفرد ڈیل کا فیصلہ کر لیا،اس حوالے سے کافی کام ہوگیااور جلداعلان متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک چینل سے معاہدے کے بعد تمام ڈومیسٹک ٹورنامنٹس اور پاکستان کے انٹرنیشنل میچز پاکستان میں اسی پر دکھائے جائیں گے،آف سیزن میں پرانے میچز کی جھلکیاں، پلیئرز کے انٹرویوز و دیگر شوز نشر ہوں گے گزشتہ دنوں صرف گلوبل میڈیا رائٹس کی فروخت کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب  کی گئی تھیں۔