آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو شکست دیدی

    آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو شکست دیدی

  

مانچسٹر(آئی این پی)آسٹریلیانے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ 18رنزسے زیرکرلیااورتین میچوں کی سیریز میں لیڈ کے ساتھ آئی سی سی ورلڈکپ لیگ کیاہم 10پوائنٹس بھی حاصل کرلیے۔ایرون فنچ الیون نے 9وکٹیں گنواکر294رنزبنائے اوراوون مورگن الیون کومقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر275رنزتک محدود رکھا۔اولڈٹریفرڈ مانچسٹرمیں آسٹریلیا نے پہلے ایک روزہ میچ کاٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا 9وکٹوں کے نقصان پر294 رنز اسکورکیے انگلینڈ بھرپورفائٹ کرنے کے باوجود مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر275رنز اسکور کر سکا۔

سام بلنگز نے 19ویں ایک روزہ میچ میں کیریئرکی پہلی سنچری بنائی اور118رنزبناکر آخری گیند پرکیچ آؤٹ ہوئے۔جونی بیرسٹونے 84اورکپتان اوون مورگن نے 23رنزبنائے۔آسٹریلیا کے ایڈم زمپانے 4،ہیزل ووڈ نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔پیٹ کمنزاورمچل مارش نیایک ایک وکٹ لی۔ آسٹریلیا نیا18رنزسے فتح حاصل کی اورتین میچوں کی سیریزمیں برتری کے ساتھ آئی سی سی ورلڈکپ لیگ میں پہلے 10پوائنٹس حاصل کرلیے۔

  

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -