گوادر، سپورٹس اینڈ گیمز فیسٹیول آئندہ  سال نومبر میں منعقد ہوگا

   گوادر، سپورٹس اینڈ گیمز فیسٹیول آئندہ  سال نومبر میں منعقد ہوگا

  

اسلام آباد (اے پی پی)  گوادر انٹرنیشنل ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز فیسٹیول آئندہ  سال نومبر 2021 میں گوادر میں منعقد ہوگا۔  ترجمان طارق علی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔

 اور 45 ممالک کے 400 ایتھلیٹس سمیت سپورٹس منسٹرز اور مندوبین  گوادر میں فیسٹیول کی شان بڑھائیں گے۔  ان مقابلوں میں نیزہ بازی، ٹریڈیشنل تیر اندازی، اونٹ ریس، بیلٹ ریسلنگ اور چین کے کلچرز کھیل شامل ہیں۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -