باؤلنگ  کوچ وقاریونس کے والد انتقال کرگئے

   باؤلنگ  کوچ وقاریونس کے والد انتقال کرگئے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقاریونس کے والد انتقال کرگئے جبکہ وقار یونس سڈنی سے لاہور کیلئے روانہ ہوچکے ہیں اور ان کی آج شب لاہور واپسی متوقع ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے وقار یونس کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔  وقار یونس دورہ انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا چلے گئے تھے تاہم کورونا ایس او پی کی وجہ سے انہیں قرنطینہ میں رہنا پڑا تھا۔اب وقار یونس قرنطینہ سے نکل کر فیملی سے ملے بغیر سڈنی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ پاکستا ن کرکٹ بورڈ کے عہدیداران سمیت کرکٹزر نے وقا ر یونس سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -