الحمرا ادب کے میدان میں بین الاقوامی شناخت رکھتا ہے

الحمرا ادب کے میدان میں بین الاقوامی شناخت رکھتا ہے

  

لاہور(فلم رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہا ہے کہ الحمرا ادب وثقافت کے میدان میں الحمرا بین الاقومی شناخت رکھتا ہے،یہ ادارہ معاشرہ میں مثبت رویوں کو رواج دینے کی بھاری ذمہ داری ادا کر رہا ہے،یہاں آنے والے افراد کو مثالی ماحول کی فراہمی پر کسی صورت سمجھوتہ کیا نہیں جاتا اور آنے والوں کی صحت کا خیال رکھا جاتا ہے اور اسی طرح سے یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائیگا،روزانہ صفائی کی چیکنگ کی جاتی ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ڈینگی ڈے منانے پرالحمرا کے  تمام ہالز،لان،ادبی بیٹھک،الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس،سٹوڈیو، آرکائیو ودیگر شعبوں کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کا مکمل جائزہ لیا گیا۔الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں بھی الحمرا میوزیم، اوپن ائیر،کلاس رومز میں سپرے کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری،ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیو محمد عارف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل کی زیر نگرانی سپرے کیا گیا۔

مزید :

کلچر -