قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے کے 13پلاٹ واگزار:  2غیر قانونی عمارتیں مسمار 

قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے کے 13پلاٹ واگزار:  2غیر قانونی ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ون کے عملے نے جوہر ٹاؤن میں غیرقانونی قابضین کے خلاف کارروائی کر کے کروڑوں روپے مالیت کے ایک ایک کنال رقبے کے تین پلاٹ واگزار کروالئے اور ایک مکان کا قبضہ حاصل کر کے اسے سربمہر کر دیا۔واگزار کروائے جانے والے پلاٹوں میں پلاٹ نمبر15ایچ ون،257بلاک ایل اور259بلاک ایل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پانچ مرلے کے مکان نمبر116ایچ ٹو کاقبضہ بھی حاصل کر لیا، اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی نشاندہی پر ایل ڈی اے نے سبزہ زار سکیم سے ایل ڈی اے کے10 پلاٹ واہ گزار کروا لئے۔ایل ڈی اے کی سبزہ زار سکیم کے پی بلاک، میں واقع سرکاری اراضی پر قبضہ گروپس نے جھگیاں بنا رکھی تھی،Pبلاک سبزہ کے پلاٹ نمبر 550. 551. 552.،553، 554 کو واہ گزار کروا لیا گیا،اسطرح پلاٹ نمبر 555،  530،  531، 532،  533 اور 534 کو بھی قبضہ مافیا سے خالی کروایا گیا کاروائی اینٹی کرپشن لاہور ریجن A کے ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف جلیل کی سپروائزر میں کی گئی،لیا۔دریں اثناء  لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ زون ٹو کے عملے نے ایل ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرولڈ ایریا میں واقع پرائیویٹ رہائشی سکیموں میں آپریشن کر کے دو مقامات پر غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔پلاٹ نمبر 81 حسیب بلاک اعظم گارڈن پر غیر قانونی طور  پر تعمیر کی گئی دکانیں مسمار کر دی گئیں۔کینال روڈ پر قرشی یونیورسٹی سے ملحقہ غیر قانونی تعمیرات بھی مسمار کر دی گئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -