پی ایچ اے کے زیراہتمام جیلانی پارک میں ڈینگی آگاہی واک

پی ایچ اے کے زیراہتمام جیلانی پارک میں ڈینگی آگاہی واک

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پی ایچ اے کے زیر اہتمام جیلانی پارک میں ڈینگی آگاہی واک کااہتمام کیاگیا۔واک کی قیادت چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی، وائس چیئرمین حافظ ذیشان رشید، ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی اور اے ڈی جی پی ایچ اے طارق محمود بخاری نے کی۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی آگاہی واک کا مقصد شہریوں میں ڈینگی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔شہرمیں بڑھتے ہوئے ڈینگی کے کیسز کی روک تھام کیلئے شہری احتیاطی تدابیر کو اپنائیں۔

گھروں اور کام کرنے کی جگہوں پر پانی جمع نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -