لائیو سٹاک اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں انسداد ڈینگی دن منایا گیا

لائیو سٹاک اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں انسداد ڈینگی دن منایا گیا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تمام دفاتر میں ہفتہ کے روز انسداد ڈینگی دن منایا گیا۔اس موقع پرڈائریکٹر(ایڈمن اینڈ ایچ آر) نے اپنی نگرانی میں ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے لیے تمام ڈیپارٹمنٹس کے اندرونی و بیرونی حصوں میں صفائی اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا اور پیف میں کام کرنے والے تمام عملہ کو اپنے اِرد گرِد صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایات بھی جاری کیں جس کا مقصد ڈینگی مچھر کا خاتمہ اور اس کی افزائش کو روکنا ہے۔ دریں اثناء وزیر اعظم  کے ویژن صاف شفاف پاکستان کے تحت  سیکرٹری لائیو سٹاک کیپٹن (ر) ثاقب ظفر کی ہدایات پر لائیو سٹاک، تمام ویٹرنری انسٹی ٹیوٹس، سول ویٹرنری ہسپتالوں اور فیلڈ فارمیشنزمیں بھی مچھروں سے پھیلنے والے مرض ڈینگی کے تدارک اور اس پر قابو پانے کے حوالے سے صفائی اور آگاہی مہم کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ 

سیکرٹری لائیوسٹاک کی سربراہی میں محکمہ کے تمام ڈائریکٹوریٹ جنرلز اور فیلڈ فارمیشنز کے دفاتر کی صفائی ستھرائی اور اینٹی ڈینگی سپرے کیا گیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -