بداخلاقی کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں،ملک اسحاق

    بداخلاقی کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں،ملک اسحاق

  

لاہور(سٹی رپورٹر) سینئر تاجر رہنما برانڈرتھ روڈ ملک اسحاق نے موٹروے پر پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اس طرح کے واقعات کا تواتر کے ساتھ پیش آنا موثر قانون سازی اور سخت سزائیں نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔ حکومت اور سیکورٹی فورسز اس طرح کے درندگی اور سفاکیت پر مبنی واقعات کی روک تھام کیلئے سخت ترین سزائیں مقرر کرے۔

 اس واقعے میں ملوث مجرموں کو سرعام پھانسی دی جائے  تاکہ آئندہ کوئی شخص ایسی حرکت کرنے کا سوچ بھی نہ سکے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -