یونین کونسل سطح پر انسد اد ڈینگی مہم جاری، شہریوں میں آگا ہی پمفلٹس تقسیم 

    یونین کونسل سطح پر انسد اد ڈینگی مہم جاری، شہریوں میں آگا ہی پمفلٹس ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے افسران ڈینگی کے حوالے سے متحرک ہیں، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 102 شاہ کمال میں ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا،انہوں نے کہا کہ کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے اوقاف ڈسپنسری کا بھی دورہ کیا اور  سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں، علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کے افسران ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے متحرک ہیں،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی زیر نگرانی ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام سمن آباد زون میں کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کی زیر نگرانی واک جی ٹی روڈ پرنکالی گئی، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کینٹ آفس میں ڈینگی آگاہی اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے واک ہوئی.افسران نے عوام الناس میں ڈینگی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے، صفائی ستھرائی کی اہمیت کو تفصیل کے ساتھ  اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی سے ڈینگی مچھر کی افزائش کا امکان لاحق نہیں ہوتا، اپنے اردگرد صاف ستھرا ماحول رکھیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -