فحاشی اور عریانی کا کلچر فوری ختم کرنا ہو گا،ذکر اللہ مجاہد

    فحاشی اور عریانی کا کلچر فوری ختم کرنا ہو گا،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ فحاشی اور عریانی کے کلچر کو ختم کیے بغیر جنسی تشدد کے واقعات رونما ہونا فطری عمل ہے۔ پیمرا کی جانب سے میڈیا کے لئے بنائے گئے اصول و ضوابط ایک اسلامی مملکت کے شایان شان تھے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ قواعد وضوابط محض کاغذات کی زینت بن کر رہ گئے جنسی تشدد کے واقعات میں اضافے کا سبب میڈیا حیاء باختہ پروگرامات کی بھر مار ہے۔  پیمرا کے ضابطہ اخلاق کے خلاف میڈیا پر حیاء باختہ پروگرامات پر مکمل پابندی عائد کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ موٹروے کے حوالے سے مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں سے گفتگو کے دوران اپنے بیان میں کیا۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں اللہ اور اس کے رسول کے نظام کو نافذ کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -