موٹروے کے دلخراش واقعہ نے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا،پی ایم اے

موٹروے کے دلخراش واقعہ نے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا،پی ایم اے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور کے قریب موٹروے پر ایک خاتون کے ساتھ پیش آنے والے دل خراش واقع پر پی ایم اے غم و غصے کا اظہار کرتی ہے۔ اس واقعہ نے پورے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایک عورت کی اُس کے بچوں کے سامنے تذلیل کی گئی۔ اس واقع پر عوام نے بھی اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اُن حکومتی اداروں کی کارکردگی پر سوال اُٹھایا ہے جو پاکستان میں شہریوں کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔متاثرہ خاتون کو ہی مورد الزام ٹھرانے سے متعلق سی سی پی او لاہور کا غیر ذمہ دارانہ بیان زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔پی ایم اے سمجھتی ہے کہ سی سی پی او کا بیان اپنی ذمہ داریوں سے فرار حاصل کرنے کی کوشش ہے ،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ لاہور کے قریب پیش آنے والے اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے انصافکے کٹہرے میں لایا جائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -