شاہ عالم مارکیٹس اور خدمت گروپ کی طرف سے پیاف کی حمایت

شاہ عالم مارکیٹس اور خدمت گروپ کی طرف سے پیاف کی حمایت

  

لاہور(پ ر)شاہ عالَم مارکیٹس کا اجلاس زیر صدارت حاجی حنیف ہوا جس میں لاہور چیمبر الیکشن 2020 کی الیکشن کمپین کے سلسلے میں ووٹرز کے ساتھ میٹنگ کی گئی اور اس بات کا تمام لوگوں نے یقین دلایا کہ پیاف فاؤنڈرزپہلے سے زیادہ ووٹ لے گی اور الیکشن میں تمام ممبران کو بھاری اکثریت سے جتوائیں گے۔ اجلاس میں نعیم حنیف،سیٹھ فرحان شفیق،جہانگیر الہی، ملک سلیم چوہدری سجا د، وقاص شیخ، آصف جمال،کامران جمال، فرحت علی، محمد آصف،طارق شفیق،عاصم رضا، فیاض احمد، فرقان حمید،محمد زاہد، حسیب اسلم،نوید حیدر، ابوبکر، جواد جمال، ریحان وحید، سید عبید علی شاہ،محمد سہیل فیصل، رضا،محمد رضا،علی رضا جاوا۔قیصر علی، ملک عابد، شیخ گلزار، علی جہانگیر،محمد احمد امین، شہباز علی، حسان علی اور کثیر تعداد میں ووٹرز حضرات نے شرکت کی،دوسری طرف  انجمن تاجران خدمت گروپ ہال روڈ کے قائد بابر محمود کے دفتر میں لاہور بھر کی مختلف تاجر تنظیموں کے قائدین کی آمد،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات سلیم اصغر بھٹی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -