چوتھی ریشم دلان کانفرنس اکتوبر میں منعقد کرنے کا فیصلہ 

چوتھی ریشم دلان کانفرنس اکتوبر میں منعقد کرنے کا فیصلہ 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)ملتان ٹی ہاؤس کے زیراہتمام چوتھی ریشم دلان کانفرنس اکتوبر میں میں منعقد ہوگی جس میں ادب اور صحافت سے وابستہ نامور شخصیات کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ ملتان ٹی ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر و (بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)

صدر ملتان ٹی ہاوس عامر خٹک،معروف شاعر اور ملتان ٹی ہاؤس کے سیکرٹری جنرل خالدمسعود خان،معروف کالم نگار اور ملتان ٹی ہاؤس کے جوائنٹ سیکرٹری شاکر حسین شاکر بھی اجلاس میں شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاعر اور ادیب معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اولیاؤں کی سرزمین ملتان کا آرٹ،کلچر اور شعروادب کے حوالے سے ایک بلند مقام ہے۔ریشم دلان کانفرنس کا انعقاد پورے وسیب کے لئے ایک اعزاز ہے۔عامر خٹک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔کانفرس کے انعقاد کے لئے ملتان ٹی ہاؤس کی عمارت کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ٹی ہاؤس میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے متبادل انتظام کیا جائے گا،ساؤنڈ سسٹم،لائٹس اور فرنیچر کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔خالد مسعود خان نے کہا کہ ملتان ٹی ہاؤس ادبی حوالے سے پورے ملک میں ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے اور ادب کی ترویج میں اہم کردار ادا کرہا ہے۔ملتان ٹی ہاؤس کی شکل میں شعراء، ادیبوں، دانشوروں اور لکھاریوں کو مکالمے کے لئے جگہ میسر آئی ہے۔چوتھی ریشم دلان کانفرس اکتوبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہو گی۔کانفرنس میں زاہدسلیم گوندل،مسعود اشعر، اصغر ندیم سید،ارشاد عارف،ڈاکٹر یوسف خشک اور ہارون الرشید کو بھی دعوت دی جائے گی اوربیرسٹر ظفراللہ خان،بشریٰ رحمان اور رؤف کلاسرہ بھی کانفرنس کے مہمان بنیں گے جب کہ ملتان سے تعلق رکھنے والے نامور شعراء،ادیب اور لکھاری بھی کانفرنس میں اپنے مکالے پڑھیں گے،کانفرنس کے تمام شرکاء میں 1938 میں شائع ہونے والی کتاب ”مرقع مولتان“تقسیم کی جائے گی۔ڈاکٹر اسلم انصاری،ڈاکٹر اسد اریب اورٹی ہاؤس کے لائف ممبرخلیل احمد کی کتب بھی شرکاء کو بطور تحفہ پیش کی جائے گی۔اس موقع پر خالد مسعود خان نے عامر خٹک کو ٹی ہاؤس کی لائف ممبر شپ دینے کا بھی اعلان کیا۔شاکر حسین شاکر نے بتایا کہ کانفرنس کے موقع پر پروفیسراسلم انصاری اور ڈاکٹراسد اریب کے اعزاز میں بھی تقریب منعقد کی جائے گی اور انہیں ان کی ادبی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔شاکر حسین شاکر نے کہا کہ کانفرنس میں پڑھے جانیوالے مقالہ جات کو”مقالات ملتان“ کے نام سے کتابی شکل میں شائع کیا جائے گا اور کانفرس کے تمام شرکاء کو مقالات ملتان تحفے کے طور پر پیش کی جائے گی۔تمام شرکاء کو تاریخ ملتان پر مبنی چارنئی شائع ہونے والی کتب بھی بطور تحفہ دی جائیں گی۔اس دوران خالد مسعود خان اور شاکرحسین شاکر نے ڈپٹی کمشنر کو گزشتہ کانفرنس کے مقالاجات پر مبنی کتابیں بھی پیش کیں۔ 

کانفرنس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -